: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی،16مارچ(ایجنسی) بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کی وجہ سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد آج پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے- پٹرول کی قیمتوں میں جہاں 3.07 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے وہیں ڈیزل 1.90 روپے فی لیٹر
مہنگا ہو گیا ہے- نئی قیمتیں آدھی رات سے لاگو ہو جائیں گی. یل کمپنیوں کے مطابق اس اضافے کے ساتھ دہلی میں پٹرول کی قیمتوں اب 59.68 روپے فی لیٹر ہو جائے گی، وہیں ڈیزل کی قیمتیں 48.33 روپے فی لیٹر- اس سے پہلے عام بجٹ کے دن 29 فروری کو پٹرول کی قیمتوں میں 3.02 روپے فی لیٹر کی کمی کی گئی تھی اور ڈیزل کے دام 1.47 روپے فی لیٹر بڑھائے گئے تھے.